ہندوستانی سنیما میں بھائی ساجد خان کے ساتھ ان کی جوڑی‘ساجد واجد’کے نام سے مشہور ہے۔ ‘وانٹیڈ’، ‘دبنگ’ اور ‘ایک تھا ٹائیگر’ جیسی سلمان خان کی کئی ہٹ فلموں میں انہوں نے موسیقی ترتیب دی۔
نئی دہلی: ہندوستانی سنیماکےمشہور موسیقار اورگلوکار واجد خان کاکو رونا وائرس سے انفیکشن کے بعد ممبئی کے ایک نجی ہاسپٹل میں انتقال ہو گیا۔ وہ 42 سال کے تھے۔موسیقار واجد نے تمام کام اپنے بھائی ساجد خان کے ساتھ مل کر کیے۔ ان کی جوڑی‘ساجد واجد’ کے نام سے مشہور ہے۔
ساجد نے کہا، ‘ان کاانتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔’ انہوں نے کچھ دن پہلے واجد کے کووڈ 19سے متاثر ہونے کی جانکاری بھی دی تھی۔موسیقار سلیم مرچنٹ نے واجد کےانتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کئی دنوں سے چیمبورواقع سرانا اسپتال میں بھرتی تھے۔
سلیم نے کہا، ‘انہیں صحت سے متعلق پریشانیاں تھیں۔ کچھ وقت پہلے ان کا کڈنی ٹرانسپلانٹ ہوا تھا، لیکن حال ہی میں ان کی کڈنی میں انفیکشن ہو گیا۔ وہ پچھلے چار دن سے وینٹی لیٹر پر تھے، جس کے بعد ان کی حالت بگڑنے لگی۔ کڈنی انفیکشن شروعات تھی، جس کے بعد حالت بگڑتی چلی گئی۔’
انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا ہے، ‘ساجد واجد کی مشہور جوڑی سے میرے بھائی واجد کےانتقال کی خبر سے مایوس ہوں۔ اللہ ان کے گھروالوں کوحوصلہ دے۔ آپ جلدی چلے گئے۔ یہ ہماری برادری کے لیے بڑا نقصان ہے۔ میں حیران ہوں اور ٹوٹ گیا ہوں۔’
Devastated with the news of the passing away of my brother Wajid of Sajid -Wajid fame. May Allah give strength to the family
Safe travels bro @wajidkhan7 you’ve gone too soon. It’s a huge loss to our fraternity. I’m shocked & broken .
Inna Lillahi wa inna ilayhi raji'un
— salim merchant (@salim_merchant) May 31, 2020
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، ان کا علاج کر رہے ڈاکٹر نے کہا بتایا کہ ان کی کو رونا وائرس جانچ بھی ہوئی تھی، جس میں وہ پازیٹو پائے گئے تھے۔اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر پرنس سرانا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ واجد خان کی موت گردے کی بیماری اور کو رونا وائرس کے انفیکشن سے ہوئی ہے۔
ساجد واجد کی جوڑی نے ‘وانٹیڈ’، ‘دبنگ’ اور ‘ایک تھا ٹائیگر’ جیسی سلمان خان کی کئی ہٹ فلموں میں موسیقی ترتیب دی ہے۔دونوں کی جوڑی نے سلمان خان کی 1998 میں آئی فلم ‘پیار کیا تو ڈرنا کیا’ سے اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا۔اس فلم میں ان کی موسیقی ان دنوں کافی ہٹ ہوئی تھی۔ بالخصوص گٹار اور بنا شرٹ کے سلمان خان پر فلمایا گیا نغمہ او جان جاناں، ڈھونڈے تجھے دیوانہ… کافی مشہورہوا تھا۔
فلم کی کامیابی کے بعد انہوں نے سلمان خان کی ‘گرو’، ‘تیرے نام’، ‘تم کو نہ بھول پائیں گے’، ‘پارٹنر’، ‘مجھ سے شادی کروگی’، ‘ہیلو بردر’، اور ‘دبنگ’ وغیرہ کئی ہٹ فلموں میں موسیقی دی۔اس کے علاوہ انہوں نے سلمان کے کئی ہٹ گانوں جیسے ‘ہڑ ہڑ دبنگ دبنگ’، ‘میرا ہی جلوہ’، ‘فیوی کال سے’ اور اکشے کمار کے گانے ‘چن تا… تا… چتا چتا’ کی موسیقی ترتیب دی۔
کو رونا وائرس کی روک تھام کے لیے جاری لاک ڈاؤن کے دوران سلمان کے ذریعےیوٹیوب پر ریلیز ‘پیار کرو نا’ اور ‘بھائی بھائی’نغمے کی موسیقی بھی اس مشہور جوڑی نے ہی دی تھی۔اس کے علاوہ واجد خان نے ‘سا رے گا ما پا’ میں جج کا بھی رول نبھایا۔
Heartbreaking news. Wajid no more. Spent time on the SRGMP show with him as a co-judge & he was so kind & generous. I know he was ailing for a while, regret not picking up the phone on him in this lockdown. Stunned & sad.
— Sona Mohapatra (@sonamohapatra) May 31, 2020
گلوکارہ سونا مہاپاترا نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا، ‘دل توڑ دینے والی خبر۔ واجد نہیں رہے۔ سا رے گا ما پا شو میں میں ان کے ساتھ جج تھی۔ وہ بےحد خاکسار اور فیاض تھے۔ مجھے پتہ ہے کہ وہ پچھلے کچھ وقت سے بیمار تھے، اس لاک ڈاؤن میں ان کوفون نہ کر پانے کا افسوس ہے۔ حیران اور دکھی۔’
امیتابھ بچن، سلمان خان، اکشے کمار، پرینکا چوپڑا، پرنیتی چوپڑا، ورن دھون، موسیقار شنکر مہادیون،گلوکار جاوید علی نے ان کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
Wajid Vil always love, respect, remember n miss u as a person n ur talent, Love u n may your beautiful soul rest in peace …
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) June 1, 2020
سلمان خان نے ٹوئٹ کرکے کہا، ‘واجد کو ہمیشہ پیار کریں گے، عزت دیں گے اور یاد کریں گے، آپ کی کمی کھلےگی۔ آپ کی خوبصورت روح کو سکون ملے۔’
T 3548 – Shocked at the passing of Wajid Khan .. a bright smiling talent passes away .. duas , prayers and in condolence
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) June 1, 2020
امیتابھ بچن نے ٹوئٹ کرکے کہا، ‘واجد خان کےانتقال سے حیران ہوں۔ ایک روشن مسکراتی ہوئی صلاحیت کاانتقال۔صدمے میں ہوں۔ دعا… عبادت…’
Terrible news. The one thing I will always remember is Wajid bhai's laugh. Always smiling. Gone too soon. My condolences to his family and everyone grieving. Rest in peace my friend. You are in my thoughts and prayers.@wajidkhan7
— PRIYANKA (@priyankachopra) May 31, 2020
پرینکا چوپڑا نے ٹوئٹ کیا، ‘بھیانک خبر۔ ایک بات جو مجھے ہمیشہ یاد رہےگی، وہ ہے واجد بھائی کی ہنسی۔ ہمیشہ مسکراتے رہتے تھے۔ بہت جلد چلے گئے۔ ان کے اہل خانہ اور دوسرےلوگوں کے لیےمیری تعزیت۔ آپ کی روح کوسکون ملے میرے دوست۔ آپ میری سوچ ااور دعاؤں میں ہو۔’
Shocked and saddened to hear about the untimely demise of #WajidKhan, talented and ever-smiling…gone too soon. May God give strength to his family in this difficult time
— Akshay Kumar (@akshaykumar) June 1, 2020
اکشے کمار نے کہا، ‘واجد خان کے انتقال کے بارے میں سن کر حیران اور دکھی ہوں۔ باصلاحیت اور ہمیشہ مسکراتا ہوا شخص جلدی چلا گیا۔ اس مشکل وقت میں ایشور ان کے گھر والوں کوحوصلہ دے۔’
قابل ذکر ہے کہ واجد خان معروف طبلہ نواز استاد شرافت علی خان کے بیٹے تھے۔
(خبررساں ایجنسی بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)