بی جے پی کےسینئررہنما اور کرناٹک کے دیہی فلاح وبہبودکےوزیر کےایس ایشورپا کا کہنا ہے بیلگاوی ہندوتوا کے مراکز میں سے ایک سیٹ ہے، اس سیٹ پر مسلم امیدوار کو ٹکٹ دینے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ وزیرمملکت سریش انگڑی کی کورونا وائرس کی وجہ سےموت کے بعد سے یہ سیٹ خالی ہو گئی ہے۔
کے ایس ایشورپا۔ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)
نئی دہلی: بی جے پی کے سینئررہنما اور کرناٹک کے دیہی فلاح وبہبودکےوزیر کے ایس ایشورپا کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی بیلگاوی لوک سبھا سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں کسی مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہیں دےگی۔
خبررساں ایجنسی
اےاین آئی کی رپورٹ کے مطابق، ایشورپا کا کہنا ہے کہ بی جے پی لوک سبھا کی بیلگاوی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں کسی مسلم امیدوار کو نہیں اتارےگی۔ایشورپا نے کہا، ‘پارٹی ہندوؤں کے کسی بھی کمیونٹی کے امیدوار کو ٹکٹ دی سکتی ہے لیکن کسی مسلم کو ٹکٹ نہیں دےگی۔’
انہوں نے کہا، ‘ہم ہندوؤں کے کسی بھی کمیونٹی کو ٹکٹ دے سکتے ہیں۔ ہم لنگایت، کر با، ووکلگا یا براہمن کو ٹکٹ دے سکتے ہیں، لیکن مسلم کو ٹکٹ نہیں دیں گے۔’
انہوں نے کہا، ‘ایسے امیدوار کا انتخاب کیا جائےگا، جو لوگوں کا یقین اور بھروسہ جیت سکتا ہے، صرف اسی کا انتخاب کیا جائےگا۔ بیلگاوی ہندوتوا کے مراکز میں سے ایک سیٹ ہے، اس سیٹ پر مسلم امیدوار کو ٹکٹ دینے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔’
پچھلے سال اپریل مہینے میں ایشورپا نے کوپل نے کہا تھا کہ بی جے پی مسلم امیدواروں کو ٹکٹ نہیں دےگی، کیونکہ مسلم پارٹی کی آئیڈیالوجی میں یقین نہیں کرتے۔بتا دیں کہ
وزیر مملکت سریش انگڑی کی موت کے بعد سے بیلگاوی لوک سبھا سیٹ خالی پڑی ہے۔ ستمبر میں کورونا کی وجہ سے ان کی موت ہو گئی تھی۔