مرکز میں بی جے پی کی اتحادی ایل جے پی جھارکھنڈ میں اکیلے انتخاب لڑے گی، 50 سیٹوں پر اتارے گی امیدوار

05:56 PM Nov 12, 2019 | دی وائر اسٹاف

بہار میں بی جےپی کی ایک اور اتحادی جےڈی یو نے بھی جھارکھنڈ انتخاب میں اکیلے اترنے کا اعلان کیا ہے۔ وہیں، جھارکھنڈ میں بی جےپی کی اتحادی ایےجےایس یو نے بھی بی جےپی کے سینئر رہنماؤں کے خلاف اپنے امیدوار اتارنے کا ایک طرفہ  اعلان کر دیا ہے۔

چراغ پاسوان،فوٹو: اے این آئی

نئی  دہلی: لوک جن شکتی پارٹی(ایل جے پی)کے صدرچراغ پاسوان نے منگل کو اعلان کیا کہ ان کی پارٹی جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب میں 50 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارےگی۔جھارکھنڈمیں81 اسمبلی  سیٹوں کے لیےانتخاب 30 نومبر سے 20 دسمبر کے بیچ پانچ مراحل میں ہوں گے۔ 23 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی  ہوگی۔

ایل جے پی صدر نے کہا، ‘پارٹی کی ریاستی  اکائی نے جھارکھنڈ اسمبلی  انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ طے کیا گیا ہے کہ لوک جن شکتی پارٹی 50 سیٹوں پر اپنے دم پرانتخاب لڑےگی۔’ایل جے پی بی، جےپی کے ساتھ اتحاد کی خواہش رکھتی  تھی لیکن بی جےپی نے ایسی دلچسپی ہی نہیں دکھائی۔ بی جےپی رہنماؤں کا ماننا ہے کہ علاقائی پارٹی  کے پاس ریاست  میں ووٹرس  کو دینے کے لیے کچھ خاص نہیں ہے۔ بی جےپی اور ایل جے پی بہار میں اتحاد میں شامل ہیں۔

بی جےپی نے جھارکھنڈاسمبلی انتخاب کے لیے اتوار کو 52 امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کی تھی۔

اس سے پہلےسوموار کو چراغ پاسوان نے کہا تھا کہ ایل جے پی نے جن سیٹوں کی مانگ کی تھی ان میں سے اکثراتحادی پارٹی بی جےپی کے اعلان  کر دیے جانے کے مد نظر ان کی پارٹی جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب اپنے دم پر لڑنے کے لیے تیار ہے۔پاسوان نے واضح  کیا تھا کہ ایل جے پی اس بار ‘ٹوکن کے طورپر دی جانے والی سیٹوں کو’قبول  نہیں کرےگی۔ ہم نے اتحاد کے تحت 6 سیٹوں کی مانگ کی تھی پر ان  سبھی سیٹوں کے بارے میں اتوار کو بی جےپی کے ذریعےاعلان  کیا جا چکا ہے۔

بہارمیں بی جےپی کی ایک اوراتحادی جے ڈی یونے بھی جھارکھنڈ انتخاب میں اکیلے اترنے کا اعلان کیا ہے۔بی جے پی  کو سوموار کو اس وقت گہرا جھٹکا لگا جب جھارکھنڈ میں اس کی  اتحادی اے جے ایس یو نے بی جےپی کے سینئر رہنماؤں کے خلاف اپنے امیدوار اتارنے کا ایک طرفہ اعلان کر دیا۔

کانگریس نے5امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی

اتوار کو جھارکھنڈ انتخاب کے لیے کانگریس پارٹی نے امیدواروں  کے نام کی پہلی فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست  میں کانگریس کی طرف سے پانچ ناموں کا اعلان کیا گیا۔کانگریس کے جنرل سکریٹری مکل  واسنک کے ذریعے  پارٹی کی مرکزی کمیٹی  کی منظوری کے بعد جاری پہلی فہرست  میں رامیشور اراؤں  اور چار دوسرے امیدواروں کے نام شامل ہیں۔

کانگریس  نے پہلےمرحلےکےانتخاب والی 13 میں سے پانچ سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان  کرتے ہوئےلوہردگا سیٹ سے رامیشور اراؤں ،منکاسیٹ سے رام چندر سنگھ، ڈالٹن گنج سے کے این ترپاٹھی، بشرام پور سے چندرشیکھر دوبے اور بھونت پور سے کےپی یادو کو امیدوار بنایا ہے۔بتا دیں کہ، کانگریس نے جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخاب کے لیے جھارکھنڈ مکتی مورچہ اور آرجے ڈی کے ساتھ انتخابی گٹھ بندھن کیا ہے۔ گٹھ بندھن کا رہنما جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے ہیمنت سورین کو بنایا گیا ہے۔

گٹھ بندھن  میں ہوئے سیٹوں کے بٹوارے کے تحت کانگریس 31، جھارکھنڈ مکتی مورچہ43 اور آرجے ڈی7 سیٹوں پر انتخاب لڑےگی۔

عام آدمی پارٹی نے 15 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی

30 نومبر سے شروع ہوکر 20 دسمبر تک پانچ مراحل  میں ہونے والے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے عام آدمی پارٹی نے بھی سوموار کو 15 امیدواروں کی پہلی فہرست  جاری کی۔عآپ کے جھارکھنڈ انتخابی مہم کمیٹی کے کنوینرپریم کمار اور جئےشنکر چودھری نے پارٹی کے امیدواروں کی فہرست جاری کی۔

عآپ کے امیدواروں کی فہرست میں ڈالٹن گنج سے ابھے سنگھ چیرو، وشرام پور سے مسرور احمد خان، حسین آباد سے کنہیا وشو کرما، بھوناتھ پور سے راجندر پاسوان، گھاٹ شلا سے سبھاش صمد، جمشیدپورویسٹ سے شمبھوناتھ چودھری، مہگاؤں  سے روشنی سنکو، منوہرپور سے منیلال سرین، کوڈرما سے سنتوش مانو، رانچی سے راجن کمار سنگھ، ہٹیا سے آلوک شرن پرساد، بوکارو سے ہریندر ناتھ چوبے، نالہ سے ہیمنت ٹھاکر، دمکا سے میرو ہنسدا، اور گڑھوا سے اوما دیوی شامل ہیں۔

(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)