محکمہ انکم ٹیکس نے ٹیکس چوری کےالزامات میں میڈیا گروپ دینک بھاسکر کے بھوپال، جئے پور، احمدآباد اور کچھ دیگرمقامات پر واقع دفاترمیں چھاپےماری کی ہے۔ وہیں اتر پردیش واقع ٹی وی نیوزچینل بھارت سماچار کے دفتر، اس کےمدیر برجیش مشراواسٹیٹ ہیڈ ویریندر سنگھ کے گھروں پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے۔
نئی دہلی: محکمہ انکم ٹیکس نے ٹیکس چوری کے الزامات میں میڈیا گروپ دینک بھاسکر کے مختلف شہروں میں واقع دفاتر پر جمعرات کو چھاپے مارے ہیں۔ دینک بھاسکر کے ساتھ ہی اتر پردیش کے ایک اہم ٹی وی نیوز چینل بھارت سماچار کے یہاں بھی محکمہ انکم ٹیکس چھاپے ماری کر رہا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چھاپے ماری دینک بھاسکر گروپ کے بھوپال، جئے پور، احمدآباد اور کچھ دیگر مقامات پرواقع دفاتر میں کی جا رہی ہے۔محکمہ یا اس کےپالیسی میکنگ باڈی کی طرف سے کسی طرح کی جانکاری نہیں ملی ہے، لیکن ذرائع کے مطابق یہ کارروائی مختلف صوبوں میں سرگرم ہندی میڈیا گروپ کے پرموٹرز کے خلاف بھی ہے۔
خبررساں ایجنسی اے این آئی نے بتایا ہے کہ اخبار کے پرموٹروں کی رہائش گاہوں اور دفاتر سمیت کئی ٹیموں کے ذریعے متعدد مقامات پر تلاشی لی جا رہی ہے۔
کانگریس رہنما اورمدھیہ پردیش کےسابق وزیر اعلیٰ دگوجئے سنگھ نے ٹوئٹر پر کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس کے افسرگروپ کےتقریباً چھ دفاتر پر موجود ہیں۔ ان میں صوبے کی راجدھانی بھوپال میں پریس کمپلیکس میں واقع اس کا دفتر بھی شامل ہے۔
سنگھ نے کہا کہ یہ انتقام کے جذبے سے کی جا رہی کارروائی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے گجرات ماڈل کی ایک مثال ہے۔
पत्रकारिता पर मोदीशाह का प्रहार!! मोदीशाह का एक मात्र हथियार IT ED CBI!
मुझे विश्वास है अग्रवाल बंधु डरेंगे नहीं।दैनिक भास्कर के विभिन्न ठिकानों पर इनकम टैक्स इन्वेस्टिगेशन विंग की छापामार कार्रवाई शुरू…
प्रेस कॉन्प्लेक्स सहित आधा दर्जन स्थानों पर मौजूद है इनकम टैक्स की टीम
— digvijaya singh (@digvijaya_28) July 22, 2021
اس بیچ دینک بھاسکر نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے، مانسون سیشن میں دینک بھاسکر گروپ پر سرکاری دبش کا مدعااپوزیشن نے زورو شور سے اٹھایا ہے۔اپوزیشن ممبروں نےراجیہ سبھا میں بھاسکر گروپ پر انکم ٹیکس محکمہ کے چھاپوں کی مخالفت کی اور نعرےبازی کی۔ اس کے بعد ایوان کو دوپہر 2 بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ لوک سبھا میں بھی ہنگامہ ہوا، یہاں فون ٹیپنگ اور جاسوسی کا مدعا بھی اٹھا۔ لوک سبھا کو بھی 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹوئٹ کرکے کہا، دینک بھاسکر اور بھارت سماچار پر انکم ٹیکس کےچھاپے میڈیا کو ڈرانےکی کوشش ہیں۔ان کا پیغام واضح ہے،جو بی جے پی حکومت کے خلاف بولےگا، اسے بخشیں گے نہیں۔ ایسی سوچ بےحد خطرناک ہے۔ سبھی کو اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔ یہ چھاپے فوراً بند کیے جائیں اور میڈیا کو آزادی سے کام کرنے دیا جائے۔
दैनिक भास्कर और भारत समाचार पर आयकर छापे मीडिया को डराने का प्रयास है। उनका संदेश साफ़ है- जो भाजपा सरकार के ख़िलाफ़ बोलेगा, उसे बख्शेंगे नहीं।ऐसी सोच बेहद ख़तरनाक है।सभी को इसके ख़िलाफ़ आवाज़ उठानी चाहिए
ये छापे तुरंत बंद किए जायें और मीडिया को स्वतंत्र रूप से काम करने दिया जाए
— Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) July 22, 2021
کانگریس رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے کہا، ‘مودی سرکار میں جمہوریت کے چوتھےستون کو دبانے کا، سچ کو روکنے کا کام شروع سے ہی کیا جا رہا ہے۔ ابھی پیگاسس جاسوسی معاملے میں بھی کئی میڈیا ادارےاور اس سے جڑے لوگ بڑی تعدادمیں نشانے پر رہے ہیں اور اب سرکار کی مسلسل پول کھول رہے، سچ کو ملک بھر میں بہادری سے اجاگر کر رہے دینک بھاسکر میڈیا گروپ کو دبانے کا کام شروع ہو گیا ہے۔’
सच को देश भर में निर्भिकता से उजागर कर रहे दैनिक भास्कर मीडिया समूह को दबाने का काम शुरू हो गया है ?
अपने विरोधियों को दबाने के लिये , सच को सामने आने से रोकने के लिये ईडी , आईटी व अन्य एजेंसियो का दुरुपयोग यह सरकार शुरू से ही करती रही है और यह काम आज भी जारी है ?
— Kamal Nath (@OfficeOfKNath) July 22, 2021
انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا، ‘اپنے مخالفین کو دبانے کے لیے، سچ کو سامنے آنے سے روکنے کے لیے ای ڈی، آئی ٹی ودیگر ایجنسیوں کا غلط استعمال یہ سرکار شروع سے ہی کرتی رہی ہے اور یہ کام آج بھی جاری ہے۔ لیکن دھیان رکھیے کہ سچ پریشان ہو سکتا ہے لیکن ہار نہیں سکتا۔’
رپورٹ کے مطابق، حال کے مہینوں میں یہ دوسری بار ہے جب اقتصادی جرائم کے سرکاری دعووں پر ایک نیوز آؤٹ لیٹ پر چھاپہ مارا گیا ہے۔اس سے پہلے فروری میں ای ڈی نے کئی دنوں تک دہلی واقع ایک آزاد میڈیا پورٹل نیوزکلک سے جڑے کئی لوگوں اورصحافیوں کی رہائش پر چھاپے ماری کی تھی۔
بتا دیں کہ مدھیہ پردیش کے بھوپال ہیڈکوارٹر والا دینک بھاسکر ملک میں سب سے زیادہ بیچے جانے والے اخباروں میں شامل ہے۔پچھلے کچھ مہینوں میں دینک بھاسکر کےمتعدد ایڈیشن نے مہاماری کی دوسری لہر کے دوران گہری جانچ پڑتال والی رپورٹ کی تھیں۔
دینک بھاسکر پر کی گئی نیوزلانڈری کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کووڈ 19 سے متعلق بدنظمیوں کو اجاگر کرنے میں اخبار لگاتار لگا ہوا ہے، جبکہ مرکز اور ریاستی سرکاریں ایسا نہیں چاہتی ہیں۔
کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بیچ جب ملک بھر میں شدید قلت کے بیچ گجرات بی جے پی صدرسی آر پاٹل نے اپنے پاس ریمڈیسور ہونے کا دعویٰ کیا تھا، تب دینک بھاسکر کے مقامی ایڈیشن دویہ بھاسکر نے پاٹل کے موبائل نمبر کو اپنے پہلے پیج کی ہیڈ لائن بنا دیا تھا، کیونکہ پاٹل کے پاس بڑی تعدادمیں ریمڈیسور ہونے کے سوال پر وزیر اعلیٰ وجئے روپانی سے انہیں سے سوال پوچھنے کے لیے کہا تھا۔
اخبار کے مدیران میں سے ایک اوم گوڑ نے نیویارک ٹائمس میں ایک آپ -ایڈ بھی لکھا تھا، جس کا عنوان تھا ‘دی گنگا ازرٹرننگ دی ڈیڈ، اٹ ازناٹ۔’
Raise your voice against the dictatorship of Modi Govt… #दैनिक_भास्कर pic.twitter.com/WtXSQW45hD
— Md Hafizur Rahman (@MdHafiz59473117) July 22, 2021
اس کے ساتھ ہی دینک بھاسکر ملک کے ان گنے چنے ہندی اخباروں میں سے تھا جس نے دی وائر اور 16میڈیااداروں کے ذریعے صحافیوں، وزیروں ،اپوزیشن رہنماؤں، عدلیہ سے جڑے لوگوں، کاروباریوں، سرکاری عہدیداروں، کارکنوں وغیرہ سمیت 300 سے زیادہ ہندوستانیوں کی اسرائیل کے ایک سرولانس تکنیک سے جاسوسی کرانے کی خبروں کو نمایاں طور پرشائع کیا۔
بھارت سماچار اور اس کے مدیرکے یہاں بھی چھاپہ
دینک بھاسکر کے ساتھ ہی اتر پردیش کے ایک اہم ٹی وی نیوز چینل بھارت سماچار کے یہاں بھی محکمہ انکم ٹیکس چھاپے ماری کر رہا ہے۔
بھارت سماچار نے ایک ٹوئٹ کر جانکاری دی کہ جمعرات کی صبح سے ہی محکمہ انکم ٹیکس کی کئی ٹیمیں چینل کے دفتر، مدیر برجیش مشراو اسٹیٹ ہیڈ ویریندر سنگھ کے گھر کے ساتھ کئی دوسرے ملازمین کے گھروں کی بھی تلاشی لے رہا ہے۔
➡यूपी के प्रतिष्ठित न्यूज चैनल पर IT का छापा
➡भारत समाचार के दफ्तर पर आईटी का छापा
➡एडिटर इन चीफ बृजेश मिश्रा के घर पर छापा
➡स्टेट हेड वीरेंद्र सिंह के घर पर भी IT की रेड
➡भारत समाचार के कर्मचारियों के घर पर छापा
➡सुबह से इनकम टैक्स टीम कर रही छापेमारी। pic.twitter.com/n7sPeCXNKA
— भारत समाचार (@bstvlive) July 22, 2021
بتا دیں کہ بھارت سماچار لگاتار ایسی کوریج کر رہا تھا جسے بی جے پی کی قیادت والی اتر پردیش سرکار کے ساتھ ہی مرکزی حکومت کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپے میڈیا کو دبانے کا پریاس: اشوک گہلوت
راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے اخبار گروپ دینک بھاسکر اوربھارت سماچار نیوز چینل کے دفاتر پر محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپوں کی نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے مرکزی حکومت کے ذریعے میڈیا کو دبانے کی کوشش بتایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مرکز میں مقدرہ بی جے پی کی فسطائی ذہنیت کا ثبوت ہے۔
گہلوت نے ٹوئٹ کیا،‘دینک بھاسکر اخبار اور بھارت سماچار نیوز چینل کے دفاتر پر ‘انکم ٹیکس’ کا چھاپہ میڈیا کو دبانے کی ایک کوشش ہے۔ مودی سرکار اپنی ذرا سی بھی نکتہ چینی برداشت نہیں کر سکتی ہے۔ یہ بی جے پی کی فسطائی ذہنیت ہے جو جمہوریت میں سچائی کا آئینہ دیکھنا بھی پسند نہیں کرتی۔’
گہلوت نے کہا، ‘ایسی کارروائی کر مودی سرکار میڈیا کو دباکر پیغام دینا چاہتی ہے کہ اگر گودی میڈیا نہیں بنیں گے تو آواز کچل دی جائےگی۔’
(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)