ٹوئٹر کی دوسالہ شفایت کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2020 کی دوسری ششماہی کے دوران سرکاری اطلاعات یا انفارمیشن کے لیے ہندوستان سے جو درخواستیں موصول ہوئیں، وہ عالمی سطح پر25 فیصدی ہیں۔
نئی دہلی: بدھ کو جاری دوسالہ ٹوئٹر شفافیت کی رپورٹ کے مطابق، سال 2020 کی دوسری ششماہی کے دوران ہندوستان سرکاری اطلاعات کی درخواستوں کا سب سے بڑا ماخذ ہے، جو عالمی سطح پر 25 فیصدی حصہ ہے۔
دی ہندو کی
رپورٹ کے مطابق، عالمی سطح پر ٹوئٹر کو جون سے دسمبر، 2020 تک چھ مہینے کی مدت میں 51584 اکاؤنٹ کے لیے14561 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں7762اکاؤنٹ کے لیے3615درخواستیں ہندوستان سے تھیں۔
ہندوستان کی جانب سے یہ سال کی پہلی ششماہی سے لگ بھگ 38 فیصدی کااضافہ ہے، جب اس طرح کی درخواستوں کی تعداد2613 تھی۔
کمپنی نے ایک بلاگ میں کہا، ‘پچھلے ایک سال میں ہم نے تجربہ کیا ہے اور شدید عالمی چیلنجز کا سامنا کرنا جاری رکھا ہے، جس میں کورونا وائرس مہاماری بھی شامل ہے۔ ہم نے سرکاروں کے ذریعےعام طور پر انٹرنیٹ اور بالخصوص ٹوئٹر تک رسائی کومحدود کرنے کی ٹھوس کوششوں کو بھی دیکھا ہے۔’
اس میں کہا گیا ہے کہ عالمی حکومتوں اور قانون نافذ کرنےوالی ایجنسیوں نے پچھلی رپورٹنگ مدت کے مقابلے لگ بھگ 15 فیصدی زیادہ اطلاعات کےلیے درخواستیں پیش کی ہیں۔
جون-دسمبر کی مدت کے لیے، سرکاری اطلاعات کی درخواستوں کی تعمیلی شرح عالمی سطح پر 30 فیصدی اورہندوستان میں 0.6 فیصدی تھی۔ اطلاعات کے لیے درخواستوں کی دوسری سب سے بڑی تعداد امریکہ سے موصول ہوئی، جس میں عالمی اطلاعات کی درخواستوں کا 22 فیصدی شامل ہے۔
قانونی مطالبہ
اس مدت میں ٹوئٹر کو 131933اکاؤنٹ کوبتائے گئےمواد کو ہٹانے کے لیےکل 38524 قانونی مطالبات موصول ہوئے۔ ان عالمی قانونی مطالبات کے 29 فیصدی کے جواب میں پلیٹ فارم نے کچھ یاتمام رپورٹ کیے گئےمواد کو روک دیایا ہٹا دیا۔
ہندوستان کی جانب سے قانونی درخواستوں کی تعداد6971تھی، جو 2020 کے پہلے چھ مہینوں میں2772 کی ایسی درخواستوں سے 151 فیصدی زیادہ ہے۔امریکہ واقع کمپنی نے کہا کہ عالمی سطح پر کل مطالبات میں سے 94 فیصدی صرف پانچ ممالک جاپان، ہندوستان ، روس، ترکی اور جنوبی کوریا سے تھے۔
اس نے مزید کہا، ‘361 قانونی مطالبات دنیا بھر کے 199صحافیوں اور نیوز آؤٹ لیٹس کے اکاؤنٹ سے متعلق تھے جو کہ درج کی گئی پچھلی مدت سے 26 فیصدی زیادہ تھی۔’
نفاذ کی کارروائی
اس کے علاوہ ٹوئٹر نے کہا کہ عالمی سطح پر اس رپورٹنگ مدت کے دوران 635415 اکاؤنٹ سے 1126990اکاؤنٹ میں نفرت انگیز طرز عمل کی پالیسی کی خلاف ورزی کے لیے کارروائی کرنے والے اکاؤنٹ کی تعداد میں77 فیصدی کااضافہ ہوا ہے۔
کمپنی نے غیر متفقہ عریانیت والے 27087 اکاؤنٹ پر بھی نفاذی کارروائی کی جو قبل میں رپورٹنگ مدت سے 194 فیصدی زیادہ تھی۔اس نے کہا، جولائی سے دسمبر، 2020 تک اس پالیسی کے تحت اکاؤنٹ پر کارروائی کی تعدادمیں ہم نے سب سے زیادہ اضافہ دیکھا۔’