اس سے پہلے ممبئی کے الگ الگ علاقوں میں گزشتہ 14 اور 15 اکتوبر کو پی ایم سی بینک کے تین اکاؤنٹ ہولڈرکی موت کے معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ بینک میں مالی بدانتظامی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد گزشتہ ستمبر مہینے میں ریزرو بینک نے نقدی نکالنے کی حد طے کرنے کے ساتھ ہی بینک پر کئی پابندی لگا دی تھی۔
نئی دہلی: مہاراشٹر کے ملنڈ میں پنجاب اینڈ مہاراشٹر (پی ایم سی )بینک کے ایک اور اکاؤنٹ ہولڈر کا جمعرات کو دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ مرنے والے کی عمر 68 سال تھی۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق،مرنے والے کی فیملی کا کہنا ہے کہ وہ پی ایم سی بینک کے اکاؤنٹ ہولڈر تھےاور آر بی آئی کے ذریعے بینک پر پابندی لگائے جانے کے بعد سے تناؤ میں تھے۔ پی ایم سی بینک گھوٹالے سے متعلق یہ چھٹی موت ہے۔
معلوم ہو کہ پی ایم سی بینک گھوٹالہ سامنے آنے کے بعد بینک کے چھٹے اکاؤنٹ ہولڈر کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مرنے والے کی پہچان کیشومل بھائی ہندوجہ کے طور پر کی گئی ہے۔ایک فیملی فرینڈ کا کہناہے کہ وہ ملنڈ درشن سوسائٹی میں رہتے تھےاور اسی علاقے میں ان کا ایک گروسری اسٹور(کرانے کی دکان)بھی ہے۔ان کے دونوں بیٹوں کے اکاؤنٹ بھی پی ایم سی بینک میں تھے اور ان کو کاروبار میں مشکل پیش آ رہی تھی۔
فیملی کا کہنا ہے کہ ہندوجہ دل سے متعلق کسی بیماری سے نہیں جوجھ رہے تھے۔ جمعرات کی صبح دل کا دورہ پڑنے کے بعد ان کو ایک پرائیویٹ ہاسپیٹل میں داخل کرایا گیا،جہاں ان کی موت کا اعلان کر دیا گیا۔مرنے والے کے بھتیجے دیپک ہندوجہ نے کہا،’بینک میں پھنسے پیسے کو لے کر وہ تناؤ میں تھے۔ رہنماؤں ،میڈیا اور بینک نے ہماری زندگی قابل رحم بنا دی ہے۔ ہمیں مدد کی ضرورت ہے اور کوئی بھی مدد نہیں کر رہا۔’
ہندوجہ کے ایک پڑوسی ارون جنیجہ نے کہا،’ان کا پی ایم سی بینک میں اکاؤنٹ تھا اور وہ فکر مند تھے کیونکہ ان کو سپلائر کو پیسے کی ادائیگی کرنی تھی۔’اس سے پہلے 14 اکتوبر کو جیٹ ایئر ویزکے ایک سابق اہلکار سنجے گلاٹی (51)کا بھی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی تھی۔ وہ بینک کے خلاف مظاہرے میں حصہ لینے گئے تھے،جس کے بعد ان کو دل کا دورہ پڑا۔
ایک دیگر اکاؤنٹ ہولڈر پھتومل پنجابی (59) کو 15 اکتوبر کو دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہو گئی تھی۔ اس وقت وہ اپنی دکان میں تھے۔وہیں،39 سالہ اکاؤنٹ ہولڈر نے نے
خود کشی کر لی تھی۔ وہ گزشتہ سال ہی امریکہ سے ممبئی لوٹی تھیں۔اس معاملے میں چوتھی موت
مرلی دھر دھرا کی ہوئی تھی۔پیسوں کی کمی کی وجہ سے وہ بائی پاس سرجری نہیں کرا پائے تھے اور دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہو گئی تھی۔ وہیں پانچویں موت بھارتی سدرنگنی (73)کی بھی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی تھی۔
غور طلب ہے کہ ستمبر میں آر بی آئی نے پی ایم سی بینک میں مالی بدانتظامی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد بینک کے گراہکوں کے لئے نقدی نکاسی کی حد طے کرنے کےساتھ ہی بینک پر کئی طرح کی
دیگر پابندی لگا دی تھی۔ بینک کے کام کاج میں بدانتظامیاں اور ریئل اسٹیٹ کمپنی ایچ ڈی آئی ایل کودئے گئے قرض کے بارے میں صحیح جانکاری نہیں دینے کو لےکر اس پر ریگولیٹری پابندی لگائی گئی تھی۔