مرکزی وزارت داخلہ نے جمعہ کو حکم جاری کر کے لاک ڈاؤن کے دوران میونسپل کارپوریشن حلقہ سے باہر رہائشی اور مارکیٹ کمپلیکس واقع سبھی دکانوں اور غیر کنٹینمنٹ زون میں میونسپل کے دائرے میں واقع رہائشی احاطوں میں دکانوں کو کھولنے کو منظوری دی ہے۔
نئی دہلی: مرکزی وزارت داخلہ نے کو رونا وائرس کے مد نظر لاک ڈاؤن کے بیچ بعض شرائط کے ساتھ دکانیں کھولنے کی منظوری دی ہے۔ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی وزارت داخلہ نے جمعہ کو حکم جاری کرکے لاک ڈاؤن کے کے دوران میونسپل کارپوریشن سے باہر رہائشی اور مارکیٹ کمپلیکس واقع سبھی دکانوں اور غیر کنٹینمنٹ زون میں میونسپل کے دائرے میں واقع رہائشی احاطوں میں دکانوں کو کھولنے کو منظوری دی ہے۔
حالانکہ یہ چھوٹ میونسپل حلقہ کے باہر سنگل اور ملٹی برانڈ مال اور میونسپل کی حد کے دائرے میں آنے والے سنگل برانڈ/ملٹی برانڈ مال اور مارکیٹ کمپلیکس کو نہیں دی گئی ہے۔مرکزی وزارت داخلہ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ2005 کے تحت 15 اپریل کو جاری احکامات میں ترمیم کر کےبعض شرائط کے ساتھ دکانیں کھولنے کا حکم جاری کیا ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ یہ دکانیں 50 فیصدی اسٹاف کی صلاحیت کے ساتھ کام کریں گی۔ اس کے ساتھ ہی اسٹاف کے لیے ہمیشہ ماسک پہننا اور سوشل ڈسٹنسنگ کے ضابطوں کی پیروی کرنالازمی ہے۔مرکزی وزارت داخلہ کے سب کلاز1(ایکس) میں ترمیم کرتے ہوئے وزارت نے کہا کہ میونسپل کے دائرے میں شاپنگ کمپلیکس ٹرم کو مارکیٹ کمپلیکس لفظ سے بدل دیا گیا ہے۔
دراصل سب کلاز لاک ڈاؤن کے دوران شاپنگ کمپلیکس کے کھولنے پرپابندی لگاتا ہے۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ دکانیں کھولنے کے بارے میں جاری حکم کو لےکروضاحت جاری کر سکتا ہے۔مقامی سیلون اور پارلروں کو کھولنے کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ حالانکہ بڑی دکانیں/ملٹی برانڈ/بازار بند رہیں گے۔
Relaxations not applicable in Hotspots/containment zones: Ministry of Home Affairs https://t.co/847u21F5D8
— ANI (@ANI) April 24, 2020
شراب کی دکانوں کو لے کروزارت نے صاف کیا ہے کہ یہ دکان اور ادارہ سے متعلق ایکٹ کے تحت نہیں بلکہ الگ کلاز کے تحت آتی ہے۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کو رونا ہاٹ اسپاٹ اور کنٹینمنٹ زون میں واقع دکانوں کو کھولنے کی منظوری نہیں دی گئی ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوران صرف ضروری سامان والے دکانوں کو ہی کھولنے کی اجازت تھی۔ اس میں راشن، سبزی اور پھل کی دکانیں شامل ہیں۔اس کے ساتھ ہی ملٹی برانڈ مال سمیت دوسرے بڑے اداروں کو بھی کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔معلوم ہو کہ اس سے پہلے مرکزی وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر کے کچھ چنندہ سرگرمیوں کو 20 اپریل سے چالو کرنے کی منظوری دی تھی۔