15 سال پہلے گجرات میں بی جے پی کے رہنما ہرین پانڈیا کو کس نے مارا، یہ سوال پھر سامنے آ گیا ہے۔ سہراب الدین شیخ معاملے میں گواہ اعظم خان نے کہا ہے کہ سہراب الدین کو نریندر مودی کے سیاسی مخالف ہرین پانڈیا کے قتل کی سپاری دی گئی تھی۔ ہرین پانڈیا کا 2003 میں بے رحمی سے قتل کر دیا گیا تھا۔قتل سے پہلے 2002 کے فسادات کے بارے میں پانڈیا نے ایک پبلک ٹریبونل کے سامنے نریندر مودی کے خلاف گواہی دی تھی۔ بعد میں سہراب الدین شیخ کی ایک فرضی انکاؤنٹر میں موت ہو گئی۔
یہ معاملہ 15 سال بعد کیوں باہر آیا اورنریندر مودی، امت شاہ کے لیے اس کے کیا سیاسی نتائج ہو سکتے ہیں۔ اس بارے میں سینئر وکیل پرشانت بھوشن اور کارواں میگزین کے سیاسی مدیر ہرتوش سنگھ بل سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
The post ویڈیو: 15سال پہلے کس نے مودی کے سیاسی مخالف ہرین پانڈیاکا قتل کیا؟ appeared first on The Wire - Urdu.