سدھارتھ وردراجن کو لوک مانیہ تلک نیشنل جرنلزم ایوارڈ

04:41 PM Jan 08, 2019 | دی وائر اسٹاف

کیسری مراٹھا کے ذریعے دیا جانے والا یہ ایوارڈ اس سال صحافت کے شعبے میں نمایاں خدمات کے لیے دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن کو دیا جائے گا۔

سدھارتھ وردراجن/ فوٹو: فیس بک

نئی دہلی: صحافت کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے کے لیے سینئر صحافی اور دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن کو اس سال ‘کیسری مراٹھا’ کے ذریعے دیے جانے والے لوک مانیہ تلک نیشنل جرنلزم ایوارڈ سے نوازہ جائے گا۔مہاراشٹر ٹائمس کی خبر کے مطابق؛ کیسری کے ٹرسٹی ڈاکٹر دیپک تلک نے اتوار کو اس کا اعلان کیا۔ سدھارتھ کو 4 جنوری ،جمعہ کو تلک واڑی(پونے) میں یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔

اس پروگرام میں مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان مہمان خصوصی ہوں گے۔ سدھارتھ دی ہندو کے ایڈیٹر رہ چکے ہیں۔ صحافت کے شعبہ میں دیے جانے والے رام ناتھ گوئنکا ایوارڈ یافتہ سدھارتھ نیویارک یونیورسٹی میں اکانومکس اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں صحافت بھی پڑھا چکے ہیں۔

وہ ٹائمس آف انڈیا اور شیو نادر یونیورسٹی کے سینٹر فار پبلک افیئرس اینڈ کریٹکل تھیوری سے بھی جڑے رہے ہیں۔ انھوں نے ‘گجرات ؛دی میکنگ آف دی ٹریجڈی’ کتاب کو ایڈٹ بھی کیا ہے۔

The post سدھارتھ وردراجن کو لوک مانیہ تلک نیشنل جرنلزم ایوارڈ appeared first on The Wire - Urdu.