سینٹرل پالیوشن کنٹرول بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق، نئی دہلی کے نہرو نگر، اشوک وہار، جہانگیرپوری، روہنی، وزیرپور، بوانا، منڈکا اور آنند وہار میں ایئر کوالٹی انڈیکس بالترتیب : 340، 335، 339، 349، 344، 363، 381 اور 350 ریکارڈ کیا گیا۔
نئی دہلی: دیوالی سے دو دن پہلے قومی راجدھانی کی ایئر کوالٹی جمعہ کو اس موسم میں بدترین سطح پر پہنچ گیا۔ ہوا کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے آلودگی کا جمع ہونا آسان ہوگیا ہے۔ انوائرمنٹ پالیوشن (روک تھام اور کنٹرول) اتھارٹی جمعہ کو ، 10 ممبروں کی اینٹی پالیوشن ورک فورس کی سفارشات کو نافذ کرنے پر غور کر سکتی ہے۔
ان سفارشات کے تحت دہلی این سی آر میں 26 سے 30 اکتوبر تک رات میں تعمیراتی کام پر پابندی لگانا اور پائپڈ نیچرل گیس (پی این جی) کا استعمال نہیں کرنے والی صنعتوں کو بند رکھنا شامل ہے۔ جمعہ کو صبح ساڑھے آٹھ بجے شہر کا مجموعی طور پرایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 315 رہا، جبکہ جمعرات کی شام کو یہ 311 تھا۔
قومی راجدھانی کے زیادہ تر مقامات پر اے کیو آئی ‘ بہت خراب ‘ زمرہ میں ریکارڈ کی گئی جبکہ کچھ علاقوں میں اس کی حالت ‘ سنگین ‘ کی طرف بڑھ رہی ہے۔ سینٹرل پالیوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے اعداد و شمار کے مطابق، نہرو نگر، اشوک وہار، جہانگیرپوری، روہنی، وزیرپور، بوانا، منڈکا اور آنند وہار میں اے کیو آئی بالترتیب : 340، 335، 339، 349، 344، 363، 381 اور 350 ریکارڈ کیا گیا۔ پڑوس کے علاقوں-باغپت، غازی آباد، گریٹر نوئیڈا، گڑگاؤں اور نوئیڈا میں اے کیو آئی بالترتیب : 312، 336، 311، 312 اور 320 ریکارڈ کیا گیا۔
غور طلب ہے کہ اگر ایئر کوالٹی انڈیکس(اے کیو آئی)0 سے 50 کے بیچ میں ہے تو اس ہوا کو اچھا مانا جا تا ہے۔وہیں اگر یہ 51 سے 100 کے بیچ میں ہے تو اس کو ‘اطمیان بخش ‘ اور 100 سے 200 کے بیچ میں ہے تو اس کو ‘نارمل’ کی کیٹگری میں رکھا جاتا ہے۔اگر اے کیو آئی 201 سے 300 کے بیچ میں ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہوا خراب ہے اور اگر یہ 301 سے 400 کے بیچ میں ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ایسی ہوا بہت زیادہ خراب ہے۔ وہیں اگر اے کیو آئی401 سے 500 کے بیچ میں ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہوا کی سطح خطرناک کی کیٹگری میں پہنچ چکی ہے۔
منسٹری آف ارتھ سائنس کیایئر کوالٹی انڈیکس کا تخمینہ اور ریسرچ سروس – ایس اے ایف اے آر نے بتایا، ‘ ہوا کی رفتار کم ہونے سے دہلی کی ہوا کے معیار پر منفی اثر پڑنا شروع ہو گیا ہے، جس سے ہوا کے گردش کرنے والے عوامل بری طرح گھٹکر ذرات کے بکھرنے کو بری طرح متاثر کررہے ہیں۔ ‘ ایس اے ایف اے آر نے کہا ہے کہ اگلے دو دنوں تک کم رفتار کی ہوائیں چلتی رہیں گی۔ نتیجتاً، اے کیو آئی ” بہت خراب ” کی اونچی سے درمیانی رینج کے بیچ رہ سکتی ہے۔
ادارہ نے کہا ہے کہ 28 اکتوبر تک ویسٹرن ڈسٹربنس) مغربی ہمالیہ کے علاقے کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے اس بار کی دیوالی پرصورت حال اتنی خراب نہیں ہوگی، جتنی پچھلے سال ہوئی تھی۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)