ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا نے کہا ہے کہ نیوز ادارے لگاتار وبا اورانتخاب وغیرہ کو کور کر رہے ہیں تاکہ قارئین تک خبروں اور اطلاعات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ نیوز میڈیاضروری خدمات میں شامل ہے، اس لیے یہ مناسب ہوگا کہ صحافیوں کو تحفظ کےدائرے میں لایاجائے۔
نئی دہلی: دی ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا(ای جی آئی)نے جمعرات کو مرکزی حکومت سے گزارش کی ہے کہ صحافیوں کو فرنٹ لائن ورکرقرار دیا جائے اور کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے ترجیح کی بنیاد پر ان کی ٹیکہ کاری کو یقینی بنایا جائے۔
گلڈ نے ایک بیان میں کہا کہ نیوز ادارے لگاتار وبا اورانتخاب اور دیگر معاملوں کو کور کر رہے ہیں تاکی قارئین تک خبروں اور اطلاعات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔بیان میں کہا گیا،‘نیوز میڈیا ضروری خدمات میں شامل ہے۔ اس لیے یہ مناسب ہوگا کہ صحافیوں کوتحفظ کے دائرے میں لایا جائے، بالخصوص انفیکشن کے معاملوں کو دیکھتے ہوئے۔’
The Editors Guild of India urges the Union Government to declare journalists as frontline workers and be allowed priority vaccination against Coronavirus, along with other frontline workers. #COVID19 #COVID19Vaccine #COVIDEmergency #Media #fronlineworkers pic.twitter.com/up7rjo0Z88
— Editors Guild of India (@IndEditorsGuild) April 15, 2021
اس میں کہا گیا کہ ای جی آئی مرکزی حکومت سے درخواست کرتی ہے کہ صحافیوں کو فرنٹ لائن ورکر قرار دیاجائے اور دیگر فرنٹ لائن کےاہلکاروں کی طرح انہیں بھی ٹیکہ کاری میں ترجیح دی جائے۔
خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، گلڈ نے کہا کہ ٹیکہ کاری کے تحفظ کے بنا میڈیا کے لوگوں کے لیے کے لیے ان کی پیشہ ور ذمہ داریوں کو نبھانا بہت مشکل ہو رہا ہے۔ اس لیے مرکزی حکومت سے درخواست کی جاتی ہے کہ تمام صحافیوں کو عمر کی قید کے بغیر فوراً ٹیکہ لگایا جائےتاکہ اس اہم وقت میں ان کے کام میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔
دہلی سرکار نے بھی کی سفارش
اس بیچ اسی دن دہلی سرکار نے بھی مرکزی حکومت کو خط لکھ کر گزارش کی کہ کووڈ 19 ٹیکہ کاری کے لیےصحافیوں کو اگلے مورچے کا اہلکار مان کر ترجیح کی بنیاد پر ان کی ٹیکہ کاری کی جائے۔دہلی سرکار نے کہا،‘صحافیوں کو میدان میں اتر کر کام کرنا ہوتا ہے۔ انہیں اسپتالوں میں جاکر جانکاری حاصل کرنی ہوتی ہے، مریضوں اور ڈاکٹرو ں کا انٹرویو لینا ہوتا ہے اس لیےصحافیوں کے لیے بھی اگلے مورچے کے دیگر اہلکاروں کی طرح متاثر ہونے کا خطرہ بنا رہتا ہے۔’
خط میں کہا گیا،‘وبا کے دوران میڈیا نے لوگوں کو بیماری کے بارے میں بیدار کرنے، اس کے اثر، بچاؤ، صحت اوردیگر جانکاری دینے میں اہم رول نبھایا ہے۔’دہلی سرکار نے کہا،‘اس لیےدرخواست ہے کہ ان کو اگلے مورچے میں شامل کیا جائے تاکہ انہیں ٹیکہ کاری کاتحفظ مہیا کرایا جا سکے۔’
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، یہ بات دہلی کےوزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے ذریعے ٹوئٹر پر اٹھائے جانے کے ایک دن بعد آئی ہے۔انہوں نے کہا تھا، ‘صحافی زیادہ تر ناسازگار حالات سے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔ انہیں فرنٹ لائن ورکر مانا جانا چاہیے اور انہیں ترجیح کی بنیاد پر ٹیکہ کاری کی اجازت دی جانی چاہیے۔ دہلی سرکار اس سلسلے میں مرکز کوخط لکھ رہی ہے۔’
(خبررساں ایجنسی بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)