وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹوئٹ کر کے اس کی جانکاری دی اور کہا کہ ڈاکٹروں کی صلاح پر وہ اسپتال میں بھرتی ہو رہے ہیں۔
نئی دہلی: وزیر داخلہ امت شاہ کورونا وائرس کےانفیکشن کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہوں نےاتوار کی شام کو ایک ٹوئٹ میں یہ جانکاری دی۔امت شاہ نے ٹوئٹ کرکے کہا، ‘کورونا کی شروعاتی علامت دکھنے پر میں نے ٹیسٹ کروایا اور رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ میری طبیعت ٹھیک ہے لیکن ڈاکٹروں کی صلاح پر اسپتال میں بھرتی ہو رہا ہوں۔ میری اپیل ہے کہ آپ میں سے جو بھی لوگ گزشتہ کچھ دنوں میں میرے رابطہ میں آئے ہیں،برائے مہربانی خود کو آئسولیٹ کرکے اپنی جانچ کروائیں۔’
कोरोना के शुरूआती लक्षण दिखने पर मैंने टेस्ट करवाया और रिपोर्ट पॉजिटिव आई है। मेरी तबीयत ठीक है परन्तु डॉक्टर्स की सलाह पर अस्पताल में भर्ती हो रहा हूँ। मेरा अनुरोध है कि आप में से जो भी लोग गत कुछ दिनों में मेरे संपर्क में आयें हैं, कृपया स्वयं को आइसोलेट कर अपनी जाँच करवाएं।
— Amit Shah (@AmitShah) August 2, 2020
بتا دیں کہ شاہ ایک دن پہلے ہی لوک مانیہ بال گنگادھر تلک کی100ویں سالگرہ پر منعقد پروگرام میں شامل ہوئے تھے۔ وہاں ان کے ساتھ اسٹیج پر اور بھی لوگ موجود تھے۔بی جے پی صدرجے پی نڈا نے ٹوئٹ کرکے وزیر داخلہ امت شاہ کے جلدصحت یاب ہونے کی دعا کی۔
انہوں نے لکھا، ‘امت شاہ جی کے کوروناسے متاثر ہونے کی خبر ملی ۔ میں ایشور سے ان کے جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔’
माननीय गृहमंत्री श्री @AmitShah जी के कोरोना संक्रमित होने का समाचार प्राप्त हुआ। मैं ईश्वर से उनके शीघ्र स्वास्थ्य लाभ की प्रार्थना करता हूँ।
— Jagat Prakash Nadda (@JPNadda) August 2, 2020
بتا دیں کہ اتوار کو ہی اتر پردیش کی کابینہ وزیرکمل رانی ورن کی کوروناانفیکشن کی وجہ سے موت ہو گئی۔ گزشتہ18 جولائی کو کمل کورونا پازیٹو پائی گئیں تھیں اور ان کا لکھنؤ کے پی جی آئی اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔وہیں حال ہی میں مدھیہ پردیش کےوزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان بھی کورونا پازیٹو پائے گئے تھے۔ فی الحال وہ اسپتال میں بھرتی ہیں اور اپنا علاج کرا رہے ہیں۔
اتوار کو انہوں نے ٹوئٹ کر کے بتایا کہ اب ان میں کورونا وائرس کی علامت نہیں ہیں۔انہوں نے کہا، ‘میں صحت مند ہوں، کورونا کی کوئی علامت نہیں ہے۔ صبح سیمپل آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے لیے لیا گیا ہے۔ رپورٹ نگیٹو آئی تو کل اسپتال سے چھٹی مل جائےگی۔’
आज अस्पताल में मेरा नौंवा दिन है। मैं स्वस्थ हूं, कोरोना का कोई लक्षण नहीं है। सुबह सैम्पल RT-PCR टेस्ट के लिए लिया गया है। रिपोर्ट निगेटिव आई तो कल अस्पताल से छुट्टी मिल जायेगी।
— Shivraj Singh Chouhan (@ChouhanShivraj) August 2, 2020
انہوں نے ٹوئٹ کرکے شاہ کے بھی جلد صحت یاب ہونے اور دوبارہ ملک کی خدمت میں لگ جانے کی تمنا کی ہے۔