گریمی ایوارڈ یافتہ ایک دیگر امریکی گلوکار جان پرائن بھی کورونا وائرس سےمتاثر ہیں۔ ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
پاکستان کے اسکواش کھلاڑی اعظم خان اور امریکی گلوکار جو ڈیفی(فوٹوبہ شکریہ: فیس بک / ٹوئٹر)
نئی دہلی: گریمی ایوارڈ یافتہ امریکی گلوکار جو ڈیفی کی کوروناوائرس کی وجہ سےگزشتہ29 مارچ کو موت ہو گئی ہے۔ وہ 61 سال کے تھے۔اس کے علاوہ پاکستان کے مشہور اسکواش کھلاڑی اعظم خان کا بھی اس وائرس کی وجہ سےلندن میں انتقال ہو گیا۔امریکی لوک گلوکار ڈیفی کی موت کا اعلان ان کے فیس بک پیج پر کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی پیچیدگیوں کی وجہ سے ان کی جان چلی گئی۔
دو دن پہلے ہی انہوں نے کہا تھا کہ وہ وائرس سے متاثر ہیں اور علاج کرا رہےہیں۔ڈیفی نے 1990 کی دہائی میں کئی ہٹ گانے دیے تھے، جس کی وجہ کئی ممالک میں وہ مقبول تھے۔ ڈیفی کی پیدائش 28 دسمبر 1958 کو اولکاہوما کے تلسا میں ہوئی تھی۔اس سے پہلے گزشتہ 25 مارچ کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے ہالی ووڈ اداکارمارک بلم کا انتقال امریکہ کے مین ہٹن میں ہو گیا تھا۔ وہ 69 سال کے تھے۔ انہوں نے’ ڈیسپریٹلی سیکنگ سوزن ‘ اور ‘ کروکوڈائل ڈنڈی ‘ (1986) اور نیٹ فلکس سریز ‘ یو ‘میں کام کیا ہے۔
وہیں گریمی ایوارڈ یافتہ ایک اور امریکی گلوکار جان پرائن بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں اور ان کی حالت ‘ نازک ‘ بنی ہوئی ہے۔
گلوکار کی فیملی نے ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا، ‘ کووڈ-19کورونا وائرس کی علامت اچانک نظر آنے کے بعد، جان کو جمعرات کو ہاسپٹل میں بھرتی کرایا گیا۔ ‘بیان میں کہا گیا، ‘ سنیچر کی شام سے ان کا علاج جاری ہے لیکن ان کی حالت نازک ہے۔ ‘نغمہ نگار اور اینکر پرائن (73) کو جنوری میں گریمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا کیا گیا تھا۔اس سے پہلے گلے اور پھیپھڑوں کے کینسر کے لئے ان کی سرجری بھی ہو چکی ہے۔
پاکستان کے مشہور اسکواش کھلاڑی اعظم خان کا انتقال
ادھر، پاکستان کے مشہور اسکواش کھلاڑی اعظم خان کے لندن میں کورونا وائرسکے انفیکشن کی چپیٹ میں آنے سے انتقال ہو گیا۔یہ جانکاری ان کی فیملی نے دی۔ وہ 95 سال کے تھے۔ پچھلے ہفتہ جانچ میں وہ کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے۔ سنیچر کو لندن کے ایلنگ ہسپتال میں ان کاانتقال ہوا۔
اعظم کو دنیا کے بہترین اسکواش کھلاڑیوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ انہوں نے1959 اور 1961 میں برٹش اوپن خطاب جیتا تھا۔
(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)