اس وبا سے اٹلی میں 13 ہزار اور اسپین میں نو ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ہندوستان میں کو رونا وائرس انفیکشن کے معاملے بڑھ کر تقریباً دو ہزار ہو گئے ہیں، جبکہ دنیامیں تقریباً 9.5 لاکھ لوگ اس سے متاثرہیں۔
نئی دہلی: ملک میں کو رونا وائرس کے معاملے بڑھ کر جمعرات کو 1965 ہو گئے اور وہیں اس سے اب تک 50 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق، ملک میں کو رونا وائرس سے ابھی 1764 لوگ متاثر ہیں۔ جبکہ 150 لوگ وہ ہیں، جنہیں یا تو علاج کے بعد چھٹی مل چکی ہے یا دوسرے ملک جا چکے ہیں۔
وزارت کی جانب سے جمعرات کی صبح کوجاری کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق، ملک میں کو رونا وائرس کے نو نئے معاملے سامنے آئے، جن میں سے چار مہاراشٹر، تین مدھیہ پردیش اور آندھر پردیش اور پنجاب سے ایک ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق، ملک میں وائرس سے سب سے زیادہ مہاراشٹر میں 13 لوگوں کی جان گئی۔ اس کے بعد گجرات میں 6، مدھیہ پردیش میں 6، پنجاب میں 4، کرناٹک میں 3، تلنگانہ میں 3، مغربی بنگال میں 3، دہلی میں 2، جموں وکشمیر میں 2، اتر پردیش میں 2 اور کیرل میں 2 موتیں ہوئی ہیں، جبکہ آندھر پردیش، تمل ناڈو، بہار، ہریانہ اور ہماچل پردیش سے ایک ایک موت ہونے کی خبر ہے۔
وزارت کے مطابق، ملک میں سب سے زیادہ معاملے 335 مہاراشٹر، پھر کیرل میں 265 اور اس کے بعد تمل ناڈو میں 234 معاملے ہیں۔ دہلی میں بھی معاملے بڑھ کر 152 ہو گئے ہیں۔اس کے علاوہ اتر پردیش میں 113، کرناٹک میں 110 اور تلنگانہ میں 96 معاملے ہیں۔ وہیں راجستھان میں 108، مدھیہ پردیش میں 99، آندھر پردیش میں 86، گجرات میں 82 اور جموں وکشمیر میں 62 لوگ متاثر ہیں۔
پنجاب میں کو رونا وائرس کے 42 معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ ہریانہ میں 43 معاملوں کا پتہ چلا ہے۔مغربی بنگال میں معاملوں کی تعداد بڑھ کر 37 ہو گئی ہے۔ بہار میں 23 جبکہ چنڈی گڑھ میں 16 اور لداخ میں 13 معاملے درج کئے گئے ہیں۔وزارت کے مطابق، انڈمان اور نکوبار سے 10 معاملے سامنے آئے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں نو معاملے، جبکہ اتراکھنڈ میں اب تک سات معاملے سامنے آئے ہیں۔ گووا میں کو رونا وائرس کے پانچ معاملے سامنے آئے ہیں۔
اس کے علاوہ اڑیسہ میں چار معاملے ہیں، جبکہ پانڈیچیری اور ہماچل پردیش میں تین تین معاملے درج کئے گئے ہیں۔ آسام، جھارکھنڈ، میزورم اور منی پور میں ایک ایک معاملہ سامنے آنے کی خبر ہے۔
دریں اثناعالمی سطح پر اس بحران کی بات کریں تو اب تک 9 لاکھ 37 ہزار لوگ اس سے متاثر ہیں اور تقریباً 47 ہزار لوگ اس کی وجہ سے مارے جا چکے ہیں۔امریکہ میں کو رونا وائرس کے 216500 سے زیادہ معاملے سامنے آ چکے ہیں اور 5100 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ صرف نیویارک شہر میں 1300 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
اس بیچ اسپین میں ایک لاکھ سے زیادہ معاملے درج کئے جا چکے ہیں اور بدھ تک ملک میں مرنے والوں کا اعداد وشمار نو ہزار کے پار پہنچ گیا تھا۔خبررساں ایجنسی رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق، بدھ کو اٹلی کی سول پروٹیکشن ایجنسی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 727 لوگوں کی موت کے ساتھ ملک میں مرنے والوں کی کل تعداد 13155 ہو گئی ہے۔ یہ ایک دن میں 727 لوگوں کی موت کا یہ شمار 26 مارچ کے بعد سب سے کم ہے۔
اسپین میں کو رونا وائرس سے پچھلے 24 گھنٹوں میں 864 لوگوں کی موت ہونے سے ملک میں اس وبا سے مرنے والے لوگوں کی کل تعداد بڑھ کر بدھ کو 9000 پار کر گئی۔ وہیں، ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ سرکار نے یہ جانکاری دی ہے۔اٹلی کے بعد ملک میں اسپین میں ہی اس وبا سے سب سے زیادہ موتیں ہوئی ہیں۔ا سپین میں اس وائرس کے انفیکشن سے اب تک 9053 موتیں ہوئی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 102136 پہنچ گئی ہے۔
Datos sobre #Coronavirus en España, desde el primer caso inicial, actualizados a día 1 de abril:
▶Confirmados 102.136
▶En UCI 5.872
▶Fallecidos 9.053
▶Curados 22.647Toda la información en @sanidadgob y en: https://t.co/rK1snxlbGE#COVID19 #EsteVirusLoParamosUnidos pic.twitter.com/f0vIcDqNBU
— Salud Pública (@SaludPublicaEs) April 1, 2020
حکام نے بتایا کہ اس اعدادوشمار سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وبا اپنی انتہاپر پہنچ رہی ہے۔ ملک میں میڈرڈ سب سے زیادہ متاثر حلقہ ہے جہاں 3865 موتیں ہوئی ہیں۔
ادھر امریکہ میں کو رونا وائرس سے چھ ہفتے کی بچی کی موت ہو گئی ہے۔ اس جان لیوا انفیکشن سے جان گنوانے والے لوگوں میں اس کی عمر سب سے کم تھی۔پوسٹ مارٹم سے بچی کے کو رونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔حکام کے مطابق ،کو رونا وائرس سے مرنے والی ممکنہ طو رپریہ سب سے کم عمر کی بچی ہے۔ بچی کی عمر سات ماہ سے بھی کم تھی۔ اور یہ وارننگ ہے کہ اس وبا سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔’
وہیں برٹن میں کو رونا وائرس سے پہلی بار ایک دن میں 500 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق بدھ کو برٹن میں انفیکشن سے 563 لوگوں کی موت ہوئی، جس کے ساتھ ملک میں کل اموات کی تعداد 2352 ہو گئی ہے۔وزارت نے بتایا کہ ملک میں کل 29474 لوگ کو رونا وائرس سے متاثر ہیں اور ایک دن میں 4324 معاملے سامنے آئے ہیں۔
اس بیچ پاکستان میں کو رونا وائرس سےمتاثرین کی تعداد بدھ کو 2112 پہنچ گئی۔وزارت کے مطابق پنجاب صوبے سے 748 لوگوں کے کو رونا وائرس سے متاثر ہونے کا پتہ چلا ہے۔وہیں سندھ میں 709، خیبرپختونخوا میں 253، بلوچستان میں 158، گلگت بالتستان میں 184، اسلام آباد میں 54 اور پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں چھ معاملے سامنے آئے ہیں۔
وزارت نے بتایا کہ اب تک کو رونا وائرس سے 26 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 82 لوگ اس سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ 10 لوگوں کی حالت نازک ہے۔
آسٹرلیامیں بدھ کو کو رونا وائرس سے اور ایک شخص کی موت ہو گئی۔ ملک میں اس سے اب تک 21 لوگوں کی موت ہوئی ہے، جبکہ 4860 لوگوں کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔بنگلہ دیش نے بدھ کوملک میں کو رونا وائرس سے ایک اور شخص کے مرنے کی تصدیق کی ہے۔ ملک میں ابھی تک وائرس سے چھ لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 54 لوگوں کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
سری لنکا میں گزشتہ منگل کو کو رونا وائرس سے انفیکشن کے سب سے زیادہ 21 معاملے سامنے آئے۔ اس کے بعد ملک میں اس جان لیواوبا سے متاثرین کی تعداد 143 پہنچ گئی۔وزارت صحت کے حکام نے بدھ کو کہا کہ آنے والے دو ہفتے کافی اہم رہنے والے ہیں۔
(خبررساں ایجنسی بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)