کورونا وائرس: ڈیٹول نے بند کیا صابن کو غیر مؤثر دکھانے والا اشتہار

03:40 PM Mar 23, 2020 | دی وائر اسٹاف

لائف بوائے صابن بنانے والی ہندوستان یونی لیور لمیٹڈ نے ممبئی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کر کے کہا تھا کہ جب کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او)نے صابن اور پانی کا استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی ہے، تب ڈیٹول ہینڈ واش کے اشتہار میں صابن کی ٹکیہ کو بیکار، غیرمؤثر اور جراثیم سے ہونے والی بیماری سے نہیں بچا سکنے والا بتایا جا رہا ہے۔

علامتی تصویر(فوٹو : رائٹرس)

نئی دہلی: ڈیٹول ہینڈ واش بنانے والی ریکٹ بینکیسر(انڈیا)پرائیویٹ لمیٹڈ نےبامبے ہائی کورٹ کو بتایا کہ وہ ایک مہینے کے لئے اپنے ہینڈ واش کے اشتہار کو بندکر دے‌گی۔انڈین ایکسپریس کے مطابق، لائف بوائے صابن بنانے والی ہندوستان یونی لیورلمیٹڈ(ایچ یو ایل)نے بامبے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کر کے ریکٹ بینکیسر(انڈیا)پرائیویٹ لمیٹڈ سے حرجانے کی مانگ کی تھی۔

ایچ یو ایل کی دلیل تھی کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا کورونا وائرس جیسی مہلک وبا سے لڑنے کے لئے جوجھ رہی ہے اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او)نےصابن اور پانی کا استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی ہے، تب ڈیٹول کے اشتہار میں صابن کی ٹکیہ کو بیکار، غیرمؤثر، صارفین کو جراثیم سے ہونے والی بیماری سے نہیں بچاسکنے والا بتایا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ہینڈ واش بہتر تحفظ فراہم کرتےہیں۔

عدالت میں داخل اپنی عرضی میں ایچ یو ایل نے ریکٹ کے اشتہار کی نشریات پرلگام لگانے کی مانگ کی اور صابن کو غیرمؤثر بتا کر عوام کے درمیان جھوٹی تشہیر کرکے مبینہ طور پر ڈر کا ماحول پیدا کرنے کے لئے ایک کروڑ روپیے کے حرجانہ کی مانگ کی۔جسٹس کے آر شری رام کی سنگل بنچ نے ایچ یو ایل کی اس عرضی پر گزشتہ جمعہ کوسماعت کی۔

ایچ یو ایل نے دعویٰ کیا کہ 12 مارچ کو ڈیٹول لکوئیڈ ہینڈ واش کی تشہیر کےلئے ٹی وی پر ایک اشتہار آیا تھا، جس میں ریکٹ نے ‘لائف بوائے صابن ‘ ٹریڈمارک کی توہین کی کیونکہ اس میں ایک پیغام دیا جا رہا تھا کہ صابن اور پانی سے ہاتھ دھونا پوری طرح سے بیکار ہے اور جراثیم سے دس گنا بہتر تحفظ کے لئے صرف ہینڈواش مؤثر طریقہ ہے جو کہ جھوٹ ہے۔

عدالت میں ایچ یو ایل نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کے مطابق، ایسےجراثیم سے لوگوں کی حفاظت میں صابن اور پانی سے ہاتھ دھونا ایک مؤثر طریقہ ہے۔اپنی عرضی میں ایچ یو ایل نے کہا، الکوحل پر مبنی سینٹائزر سمیت دیگرمصنوعات کی سفارش صرف تبھی کی جاتی ہے جب صابن اور پانی دستیاب نہ ہو۔ اس کےعلاوہ، دنیا بھر‌کے ملک سینٹائزر اور ہینڈ واش کی جگہ لوگوں کو صابن اور پانی سےہاتھ دھونے کے لئے کہہ رہے ہیں۔

حالانکہ، ایچ یو ایل کی عرضی کی مخالفت کرتے ریکٹ کے وکیل چندر لال نے کہاکہ ایچ یو ایل یہ ثابت نہیں کر سکا کہ اشتہار میں دکھایا گیا صابن ان کی مصنوعات ہے اور اس لئے کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔