اس کے علاوہ ریورس ریپو ریٹ میں 90 بیسک پوائنٹ یعنی کہ 0.90 فیصد کی کٹوتی کرتے ہوئے اس کو گھٹاکر چار فیصد کر دیا گیا ہے۔ پہلے یہ 4.90 فیصد پر تھی۔
نئی دہلی: کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کی وجہ سے ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کو دھیان میں رکھتے ہوئے معیشت پر پڑنے والے اثرات کے لئے ریزرو بینک نے جمعہ کوریپو ریٹ میں 75 بیسک پوائنٹ یعنی کہ 0.75 فیصد کی کٹوتی کرتے ہوئے اس کو 4.4 فیصدکر دیا۔ اس سے پہلے ریپو ریٹ 5.15 فیصد پر تھا۔
سینٹرل بینک کی مالیاتی پالیسی کمیٹی(ایم پی سی)نے اس بارے میں 24 مارچ،26 مارچ اور 27 مارچ کو میٹنگ کی اور 4-2 کی اکثریت سے ریپو ریٹ میں کٹوتی کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ ریورس ریپو ریٹ میں 90 بیسک پوائنٹ یعنی کہ 0.90 فیصد کی کٹوتی کرتے ہوئے اس کو گھٹاکر چار فیصد کر دیا گیا ہے۔ پہلے یہ 4.90 فیصد پر تھا۔
The outlook is now heavily contingent upon the intensity, spread & duration of the pandemic. There is a rising probability that large parts of the world will slip into recession: RBI Governor Shaktikanta Das https://t.co/53EsBnGSOL
— ANI (@ANI) March 27, 2020
ریپو ریٹ وہ ریٹ ہوتا ہے جس پر ریزرو بینک دوسرے کمرشیل بینکوں کو قلیل مدتی کے لئے نقدی یا قرض دستیاب کراتا ہے۔ریزرو بینک میں بینکوں کے لئے کیش ریزرو تناسب (سی آر آر) میں بھی 100 بیسک پوائنٹ کی کٹوتی کرتے ہوئے اس کو تین فیصد کر دیا۔ یہ 28 مارچ سے اگلے ایک سال تک نافذ رہےگا۔
سی آر آر وہ رقم ہے جو کمرشیل بینکوں کو ریزرو بینک کے پاس رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ داس نے کہا کہ اس قدم سے بینکوں کے پاس 137000 کروڑ روپے کا سرمایہ آئےگا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ کوروناوائرس کی وجہ سے ہندوستانی معیشت پر پڑ رہے اثرات کو دھیان میں رکھتے ہوئےریٹ میں کٹوتی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا، ہمیں یہ یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ کٹھن وقت زیادہ دیر تک نہیں رہتا ہے، صرف مضبوط لوگ اور ادارے رہتے ہیں۔
All commercial banks including regional rural banks, cooperative banks,NBFCs (including housing finance companies)&lending institutions are being permitted to allow a moratorium of 3 months on payment of installments in respect of all term loans outstanding as on March 1: RBI Guv pic.twitter.com/L6xl2lpu1w
— ANI (@ANI) March 27, 2020
داس نے کہا کہ ریزرو بینک نے پچھلے ایک مہینے میں کئی مؤثر قدم اٹھائے ہیں اور اس وائرس سے لڑتے ہوئے مشن موڈ میں کام کیا ہے۔تمام کمرشیل بینکوں اور قرض دینے والے اداروں کو تمام قسم کے قرضوں کی قسط کی وصولی پر تین مہینے تک روک کی چھوٹ دی گئی ہے۔ اس سے ہوم لون سمیت دیگر قرضوں کی ای ایم ائی میں کمی آنے کی امید ہے۔