سرکار نے ضروری دواؤں کی گھر پر فراہمی کی اجازت دی

03:58 PM Mar 28, 2020 | دی وائر اسٹاف

وزارت صحت  کی جانب سے جاری احکام  میں کہا گیا ہے کہ ایسی دوائیں جنہیں لوگوں کے گھروں تک پہنچایا جائےگا، انہیں کسی اہل  ڈاکٹر کے پرچے کے بنا نہیں خریدا جا سکےگا۔

(فوٹو: رائٹرس)

نئی دہلی:وزارت صحت  نے کو رونا وائرس کی وجہ سےملک گیر لاک ڈاؤن کے مد نظر ضروری دواؤں کی گھر پر ہی فراہمی  کی اجازت دے دی ہے، جس سے لوگوں کو گھر سے نکلنے سے روکا جا سکے۔وزارت صحت کے احکام میں خردہ  دوا فروشوں کوصارفین  کے گھر پر ضروری دواؤں کی فراہمی کی اجازت دے دی گئی ہے۔ یہ احکام فوری اثر سے نافذ کر دیا گیا ہے۔

احکام کے مطابق، لوگوں کو لاک ڈاؤن کے دوران دوا لینے کے لیے گھر سے باہر نکلنے سے روکنے کے لیے یہ انتظام  کیا گیا ہے۔خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق وزارت صحت کی جانب  سے جاری اس احکام میں کہا گیا ہے، ‘مرکزی حکومت  اس بات کو لےکر مطمئن  ہے کہ کو رونا وائرس سے پیدا ہوئی ایمرجنسی کے مد نظر دواؤں کی ہوم ڈلیوری ضروری ہے۔’

اس میں آگے کہا گیا ہے، ‘صارفین تک دواؤں کو پہنچانے کے لیے ان کے سیل اور ڈسٹری بیوشن کو مستقل  کرنا ضروری ہے۔’احکام کے مطابق، ایسی دوائیں جنہیں لوگوں کے گھروں تک پہنچایا جائےگا، وہ ‘شیڈیول ایچ’ کےتحت آتی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ایسی دواؤں کو کسی اہل  ڈاکٹر کے پرچے کے بنا نہیں خریدا جا سکےگا۔

اس کے مطابق، ان  دواؤں کی سیل اہل  ڈاکٹر کے پرچے پر ہی ہوگی، جس کو  صارفین کو جسمانی طور پر سے یا بھی ای میل کے ذریعے پیش  کرنا ہوگا۔معلوم ہو کہ کو رونا وائرس سے تحفظ  کے مد نظر ملک  میں 25 مارچ سے شروع ہوکر 21 دنوں تک لاک ڈاؤن ہے۔

لاک ڈاؤن کی ہدایات کے تحت بازار میں دوا ، دودھ اور سبزی سمیت دوسری ضروری اشیا کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ایسے میں مریضوں کو دوا خریدنے کے لیے میڈیکل اسٹور پر جانا پڑ رہا ہے۔