نقاب پوش عورتوں کو لکھنؤ میٹرو میں داخل ہونے سے روکا گیا

موائیا اسٹیشن پر میٹرو سروس لینے پہنچی ان عورتوں کو اس بات سے کوئی اعتراض نہیں تھا کہ خاتون سکیورٹی اہلکار ان کی تلاشی لیں ۔ لیکن عورتوں کی تلاشی کے لیے وہاں کوئی خاتون سکیورٹی اہلکار موجود نہیں تھی ۔ اس صورت میں مرد سکیورٹی گارڈ نے ان کو میٹرو میں جانے سے روک دیا۔

لکھنؤ میٹرو کا اففتاح کرتے ہوئے لکھنؤ کے ایم پی راجناتھ سنگھ اور صوبے کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، فوٹو پی ٹی آئی

لکھنؤ میٹرو کا افتتاح کرتے ہوئے لکھنؤ کے ایم پی راجناتھ سنگھ اور صوبے کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، فوٹو پی ٹی آئی

نئی دہلی : اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ایک ہی فیملی کی 5 مسلم عورتوں کے نقاب ہٹانے سے انکار کرنے پر ان کو لکھنؤ میٹرو میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ معاملہ موائیا اسٹیشن کا ہے ۔ سکیورٹی  گارڈ نے جب عورتوں سے نقاب ہٹانے کو کہا تو انہوں نے انکار کردیا ۔ اس کے بعد ان میں کہا سنی ہوگئی ۔ اس سے ناراض ہوکر عورتوں نے میٹرو سے سفر کرنے کا ارادہ ترک کردیا اور ٹوکن واپس کرکے چلی گئیں ۔

جانکاری کے مطابق ، منگل کو موائیا اسٹیشن پر میٹرو سروس لینے پہنچی ان عورتوں کو اس بات سے کوئی اعتراض نہیں تھا کہ خاتون سکیورٹی اہلکار ان کی تلاشی لیں ۔ لیکن عورتوں کی تلاشی کے لیے وہاں کوئی خاتون سکیورٹی اہلکار موجود نہیں تھی ۔ اس صورت میں مرد سکیورٹی گارڈ  نے ان کو میٹرو میں جانے سے روک دیا۔

خط کی عکسی کاپی ، فوٹو بہ شکریہ، دی انقلاب ڈاٹ کام

خط کی عکسی کاپی ، فوٹو بہ شکریہ، دی انقلاب ڈاٹ کام

ان عورتوں نے بعد میں کرایے کا پیسہ واپس لینے کے لیے افسروں سے بات کی اور میٹرو سے سفر کرنے کا ارادہ ترک کردیا۔ متاثرہ فیملی معاذ احمد نے اس کی شکایت لکھنؤ میٹرو ریل کارپوریشن سے کی ہے ۔ ایل ایم آر سی کی پبلک ریلیشن افسر پشپا بیلانی نے کہا کہ شکایت درج کی جاچکی ہے اور الزمات کی جانچ کی جائے گی ۔

(خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کے ان پٹ کے ساتھ)