چیف جسٹس رنجن گگوئی نے کہا کہ آپ نے عدالت سے کھلواڑ کیا ہے ۔ آپ کو بھگوان ہی بچائیں گے ۔
نئی دہلی: مظفر پپور شیلٹر ہوم معاملے کی جانچ کررہے سی بی آئی افسر اے کے شرما کے تبادلے کو لے کر سپریم کورٹ نے سی بی آئی کے سابق عبوری ڈائریکٹر ایم ناگیشور راؤ کو کڑی پھٹکار لگائی ہے ۔ خبررساں ایجسی اے این آئی کے مطابق چیف جسٹس رنجن گگوئی نے کہا کہ آپ نے عدالت سے کھلواڑ کیا ہے ۔ آپ کو بھگوان ہی بچائیں گے ۔ سی بی آئی کے وکیل نے بتایا کہ ایم ناگیشور سمیت دو افسر اے کے شرما کے تبادلے میں شامل تھے ۔
اس کے بعد جسٹس رنجن گگوئی نے کہا کہ ، ہم اس کو بے حد سنجیدگی سے لینے جارہے ہیں ۔ آپ نے سپریم کورٹ کی ہدایت کے ساتھ کھیل کیا ہے ۔بھگوان ہی آپ کو بچائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت سے کھلواڑ نہ کریں ۔
Supreme Court seeks personal appearance on February 12 of former interim CBI director M Nageswara Rao and one other official, incharge of Director Prosecution, associated in the transfer of CBI officer AK Sharma probing Muzaffarpur shelter home case. pic.twitter.com/d3liyHqJ87
— ANI (@ANI) February 7, 2019
عدالت نے کہا کہ سی بی آئی کے عبوری ڈائریکٹر ایم ناگیشور راؤ نے عدالت کو جانکاری دیے بنا ہی مظفر پور شیلٹر ہوم ریپ کیس کی جانچ کررہے افسر اے کے شرما کا تبادلہ کر کے عدالت کی ہتک کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جب آلوک ورما کو سی بی آئی ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا تو ناگیشور راؤ کو سی بی آئی کی کمان سونپی گئی تھی ۔ اس دوران انہوں ے اے کے شرما کا تبادلہ کر دیا تھا۔ اے کے شرما اس وقت مظفر پور شیلٹر ہوم معاملے کی جانچ کر رہے تھے ۔
“We are going to take it very very seriously. You have played with order of Supreme Court of India. God help you. Never play with SCs order,”Chief Justice Ranjan Gogoi says after CBI counsel informed that 2 officials including M Nageswara Rao were involved in transferring Sharma. https://t.co/LSTnGwoJiY
— ANI (@ANI) February 7, 2019
شنوائی کے دوران عدالت نے اپنے پہلے احکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شیلٹر ہوم معاملے کی جانچ کررہے افسر اے کے شرما کو نہیں ہٹانے کی بات کہی گئی تھی ۔سی بی آئی ڈائریکٹر کو اے کے شرما کا تبادلہ جانچ ایجنسی کے باہر کرنے کی کارروائی میں شامل افسروں کے نام بتانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
سپریم کورٹ نے اے کے شرما کے تبادلے کی کارروائی میں شامل سی بی آئی کے دوسرے سبھی افسروں کو بھی 12 فروری کو پیش ہونے کو کہا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اس وقت کے عبوری ڈائریکٹر ایم ناگیشور راؤ کو ہتک عزت کی نوٹس بھیجی گئی ہے اور ان کو بھی 12 فروری کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔
Supreme Court seeks personal appearance on February 12 of former interim CBI director M Nageswara Rao and one other official, incharge of Director Prosecution, associated in the transfer of CBI officer AK Sharma probing Muzaffarpur shelter home case. pic.twitter.com/d3liyHqJ87
— ANI (@ANI) February 7, 2019
واضح ہو کہ جمعرات کو سپریم کورٹ نے بہار کے مظفر پور شیلٹر ہوم معاملے میں ریاستی حکومت کو پھٹکار لگاتے ہوئے معاملے کی شنوائی پٹنہ سے دہلی منتقل کرنے کی ہدایت دی ہے۔عدالت نے معاملے کو پٹنہ سے دہلی کی پاکسو عدالت کو بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے دو ہفتے کے اندر معاملے کی شنوائی شروع کرنے اور 6 مہینے کے اندر پورا کرنے کو کہا ہے۔
عدالت نے مظفر پور جنسی استحصال معاملے سے جڑے دستاویزوں کو 2 ہفتے کے اندر بہار کی سی بی آئی عدالت سے ساکیت ضلع عدالت میں منتقل کرنے کو کہا ہے ۔ سپریم کورٹ نے بہا رحکومت سے کہا کہ ، بہت ہوچکا ۔ بچوں کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ نہیں کیا جاسکتا ۔ آپ اپنے افسروں سے بچوں کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ نہیں کرنے دے سکتے ۔ بچوں کو بخش دیں۔عدالت نے کہا ، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ جانچ کے لیے مظفر پور شیلٹر ہوم معاملے کی شنوائی بہار سے باہر منتقل ہونی ضروری ہے ۔ سپریم کورٹ نے بہار سرکار کو خبر دار کیا کہ اگر اس معاملے سے متعلق تمام جانکاریاں فراہم کرنے میں ناکامیاب رہے تو چیف سکریٹری کو طلب کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ نے بدھ کو دوپہر 2 بجے سوالوں کے جواب دینے کے لیے تیار رہنے کی بھی ہدایت دی ۔ عدالت نے کہا ، ہم حکومت نہیں چلارہےہیں ۔ ہم آپ سے پوچھ رہے ہیں کہ آپ حکومت کیسے چلارہے ہیں ۔ ہمیں یہ جاننےکا حق ہے۔عدالت نے اس کی اجازت کے بغیر ایک سی بی ئی آئی افسر کا تبادلہ کیے جانے پر سی بی آئی اور مرکزی حکومت کو پھٹکار بھی لگائی ۔ عدالت نے کہا کہ یہ اس کے احکام کی خلاف ورزی ہے کیوں کہ اس نے اس معاملے میں ہدایت دی تھی کی کسی بھی افسر کا کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا۔ عدالت نے کہا یہ اس طرح سے نہیں چل سکتا ، ہم اپنے احکام کو لے کر سنجیدہ ہیں۔
واضح ہو کہ بہار کے مظفر پور ضلع میں 31 مئی 2018 کو ایک شیلٹر ہوم میں بچیوں کے ساتھ جنسی استحصال کا معاملہ سامنے آیا تھا ۔ کچھ بچیوں کے حاملہ ہونے کی بھی تصدیق ہوئی تھی۔
The post مظفر پور شیلٹر ہوم معاملہ : سپریم کورٹ نے عدالت کی خلاف ورزی کے لیے سی بی آئی کے سابق عبوری ڈائریکٹر کو طلب کیا appeared first on The Wire - Urdu.