کورونا بحران، مذہب اور ذات پات کے اختلافات کو چھوڑ کر متحد ہو نے کا ایک موقع ہے: راہل گاندھی

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے سرکار سے اپیل کی ہے کہ کو رونا کی بڑے پیمانے پر جانچ کی جائے۔ کو رونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کا ایک واحد راستہ زیادہ سے زیادہ جانچ ہے۔ تبھی ہم متاثرین کا علاج کر سکتے ہیں۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

(فوٹو: پی ٹی آئی)

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سوموار کو کہا کہ کو رونابحران  ملک  میں مذہب، ذات پات اورکمیونٹی  کے اختلافات کو بھلاکر متحد  ہونے کا موقع ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک متحد  ہوکر ہی اس وبا کو ہرائے گا۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ،کو رونابحران ہندوستان  کے لیے ایک ایسا موقع ہے جس میں لوگ اپنے مذہب اور ذات پات  کو پیچھے چھوڑکر متحدہوں اور اس خطرناک وائرس کو شکست دیں۔انہوں نے کہا، ہم ساتھ مل کر اس لڑائی کو جیت لیں گے۔

دریں اثناادھر، کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے سرکار سے اپیل کی ہے کہ کو رونا کی بڑے پیمانے پر جانچ کی جائے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ ،کو رونا وائرس کے انفیکشن  کو روکنے کا ایک واحد  راستہ  زیادہ سے زیادہ جانچ ہے۔ تبھی ہم متاثرین  کا علاج  کر سکتے ہیں۔

پرینکا نے کہا،زیادہ سے زیادہ جانچ کرو، پھر علاج  کرو یہی ہماری تدبیر ہونی  چاہیے۔ آپ سب سے میری گزارش ہے کہ زیادہ جانچ کے لیے آواز اٹھائیے۔

(خبررساں ایجنسی  بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)