ایئر انڈیا کے چیئر مین اشونی لوہانی نے مئی 2016 میں پائلٹوں کو ایسی ہی ہدایت دی تھی۔ افسروں نے بتایا کہ ملک کے تیور کو دیکھتے ہوئے اہلکاروں کے لیے یہ ہدایت جاری کی گئی ہے۔
نئی دہلی:ایئر انڈیا کے کرو ممبروں کو ہر اڑان کے اعلان کے بعد پورے جوش کے ساتھ’ جئے ہند’کہنا ہوگا۔ نیشنل ایویشن کمپنی نے سوموار کو ایک سرکاری ہدایت میں یہ کہا۔ایئر انڈیا کے آپریشنس ڈائریکٹر امیتابھ سنگھ کے ذریعے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے،’ فوری اثر سے سبھی کرو کو ہر اعلان کے آخر میں تھوڑے سے گیپ کے بعد جوش کے ساتھ ‘جئے ہند’ بولنا ہواگا۔’
ایئر انڈیا کے ذریعے جاری سرکولر
ایئر انڈیا کے چیئر مین اور مینجمنٹ ڈائریکٹر کی اپنی پہلی مدت کار کے دوران اشونی لوہانی نے مئی 2016 میں پائلٹوں کو ایسی ہی ہدایت دی تھی۔افسروں کے مطابق؛ملک کے تیور کو دیکھتے ہوئے اہلکاروں کو یاد دلانے کے لیے موجودہ ہدایت جاری کی گئی ہے۔لوہانی نے مئی 2016 میں اپنے اہلکاروں سے کہا تھا،’طیارے کے کیپٹن کو اکثر سفر کے دوران اپنے مسافروں سے جڑے ہونا چاہیے اور ‘جئے ہند’کے استعمال کا زبردست اثر پڑے گا۔’
اس کے علاوہ لوہانی نے یہ بھی کہا تھا کہ اہلکاروں کو مسافروں کے ساتھ نرم ہونا چاہیے اور ہمیشہ چہرے پر مسکان رکھنا اچھی بات ہوگی۔چونکہ سبھی اعلانات ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں ہوتے ہیں تو ہر ہوائی جہاز کے حساب
سے کم سے کم 16 بار ‘جئے ہند’ بولا جائے گا۔حالانکہ ہوائی جہاز میں کوئی رکاوٹ پیدا ہونے پر اس کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔
ابھی تک ایئر انڈیا کے پائلٹ ریگولر ہوائی جہاز میں ایک بار ‘جئے ہند’ کہنے کے ساتھ اپنا اعلان ختم کر دیتے تھے۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)